• news

ایتھنز:جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں80 تک ہو گئیں

ایتھنز(آن لائن)ایتھنز بھر میں جنگلات میں آتشزدگی کے باعث کم از کم80افراد ہلاک ہوچکے ہیں،یہ بات حکام نے بدھ کے روز ہلاکتوں کی نئی تعداد بتاتے ہوئے کہی،جیسا کہ یورپ کی جدید تاریخ میں جنگلات میں لگنے والی خونریز ترین آتشزدگیوں میں سے ایک میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ محکمہ فائر سروس کی خاتون ترجمان سٹاؤرولا مالیری نے کہا کہ 80افراد کے ہلاک ہونے کی معلومات ملی ہیں۔،اس طرح سال2007ء میں جنوبی یونان کے جزیرہ میں لگنے والی آگ میں 77ہلاکتوں کے مقابلے میں تعداد تجاوز کرگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن