• news

نرسری تا ہائر ایجوکیشن تک نصاب میں تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون قرار دیا جائے: محمد شبیر کشمیری

اولڈھم (آئی این پی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری نے کہا ہے کہ نرسری تا ہائیر ایجوکیشن تک نصاب میں تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون قرار دیا جائے۔ تاریخ کشمیر سے ناآشنا قوم کو آزادی کے لئے بیدار کرنا مشکل ہے۔ جن قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹانا مقصود ہوتا ہے، ان سے ان کے نظریات چھین لئے جاتے ہیں۔ کشمیری قوم کو ایک سازش کے تحت تاریخ کشمیر سے دور رکھا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم برانچ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے چیف آرگنائزر محمد اشفاق ،شاہد اختر اور محمد مہربان نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن