طلب کو دیکھتے صنعتی ڈھانچے کی ترتیب اور حقیقی معیشت میں ترقی کی جائے: چینی وزیراعظم
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی کھی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں انہوں نے مالیاتی پالیسیوں کے مثبت کردار پر زور دیتے کہا کہ چین کے اندر طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے صنعتی ڈھانچے کی ترتیب اور حقیقی معیشت میں ترقی کی جائے۔ چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے گذشتہ روز ریاستی کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انہوں نے مالیاتی پالیسیوں کے مثبت کردار پر زور دیتے کہا کہ چین کے اندر طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے صنعتی ڈھانچے کی ترتیب اور حقیقی معیشت میں ترقی کی جائے۔ علاوہ ازیں موثر سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھی اقدامات اختیار کئے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھِی کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری میں موثراضافہ سپلائی سائیڈ کے ڈھانچے میں اصلاحات کے فروغ،معیشت کی مستحکم ترقی اور روز گار کے مواقعوں میں اضافے کا اہم عنصر ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے کھلے پن کی بہتری اور بیرونی سرمایہ کاروں کی چین میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزا پالیسی اپنائی جائے گی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دستخط شدہ معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔اور بنیادی اور کلیدی شعبوں میں اہم تیکنیکی تحقیق کی جائے گی۔