• news

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دوشیزہ کے مقدمہ کی سماعت 12 بار ملتوی

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے کیس میں گرفتار 19 سالہ فلسطینی دو شیزہ کے مقدمہ کی سماعت 12 مرتبہ ملتوی کی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق انیس سالہ اریج امجد محمد حوشیہ کو اسرائیلی فوج نے 28 دسمبر 2017 کو شمال مغربی بیت المقدس میں قلندیا کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔اسیران میڈیا آفس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حوشیہ کو گذشتہ برس دسمبر میں حراست میں لے لیا تھا۔جب وہ ڈان سنڈروم کی بیماری کی شکار اپنی ہمشیرہ کی مدد کے لیے قلندیا چیک پوسٹ کے قریب غلط روٹ کا استعمال کررہی تھیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد حوشیہ کے مقدمہ کی بارہ مرتبہ سماعت موخر کی گئی۔ وہ اس وقت ھشارون جیل میں قید ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن