یمن: عدن میں خودکش حملہ، دو افراد ہلاک، حکومت کے وفادار ا سیکورٹی کمانڈر سمیت چھ افراد زخمی
عدن(آن لائن) یمن کے شہر عدن میں گزشتہ روز ایک خودکش حملے میں دو افراد ہلاک اور یمنی حکومت کے وفادار ایک سیکورٹی کمانڈر سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں،غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات ایک سیکورٹی ذریعہ نے بتائی۔ موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور نے خود کو یو اے ای نواز فورسز کے ایک بٹالین کے کمانڈر کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا، ۔ دھماکے میں ایک خاتون راہگیر اور کمانڈر کی گاڑی چلانے والا سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔،جو چار زخمی مسافروں میں شامل ہیں،یہ بات ذریعے نے بتائی۔ یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے وفادار ذریعے نے مزید کہا کہ دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔