• news

برازیل فٹ بال کنفڈریشن نے کوچ ٹائٹ کے معاہد ہ میں توسیع کردی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) برازیل فٹ بال کنفڈریشن نے کوچ ٹائٹ کے معاہد ہ میں توسیع کا اعلان کردیا ۔ وہ ورلڈ کپ 2022ء تک برازیل ٹیم کی کوچنگ کریں گے ۔ کوچ نے معاہدہ قبول کرلیا ہے ۔ برازیل ٹیم روس میں ہونے والے رواں سال فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرسکی تھی ۔ فیڈریشن اور کوچ کے درمیان ملاقات کے بعد تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ کوچ کا پہلا ہدف کوپا امریکہ کپ ہے جو آئندہ سال کھیلا جائے گا۔ برازیلین ٹیم گزشتہ ایونٹ میں سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی تھی ۔ برازیل نے آخری بار 2007ء میں یہ ٹائٹل جیتا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن