بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری کردیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال پہلی بار بنگلہ دیش کا مکمل دورہ کرے گی ۔ اس سے قبل کالی آندھی نے 2012ء میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا ۔ سیریز میں دو ٹیسٹ ‘تین ون ڈے اورتین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے ۔ مہمان ٹیم 15نومبر کو بنگلہ دیش پہنچے گی ۔ دو روزہ پریکٹس میچ اٹھارہ اور انیس نومبر کو کھیلا جائیگا۔ بائیس سے چھبیس نومبرتک پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ دوسر ا ٹیسٹ تیس نومبر تا چار دسمبر ہوگا۔ پہلا ون ڈے نو دسمبر ‘دوسرا گیارہ دسمبر ‘تیسرا چودہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹونٹی سترہ دسمبر ‘دوسرا بیس دسمبر اور تیسر ابائیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ مہما ن ٹیم تئیس دسمبرکو وطن واپس لوٹ جائیگی ۔