جشن آزادی فٹبال ٹورنا منٹ یکم اگست سے شروع
لاہور (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنا منٹ یکم اگست سے شروع ہوگا۔ ٹورنا منٹ کے میچز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ اور القائم فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تمام رجسٹرڈ ٹیموں کو ایک دو روز تک دعوت نامے جاری کر دیئے جائیں گے ۔