آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جانسن بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جانسن بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ وہ کھلاڑی کی حیثیت سے دوبارہ لیگ میں نہیں کھلیں گے ۔ مچل جانسن کے منیجر نے بتایا کہ فیصلے کے پیچھے ذاتی مصروفیات اور لیگ کا شیڈول ہے ۔ ٹورنا منٹ نئے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گاجس میں چودہ میچز ہوم اینڈ اوے سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے ۔ ایک ایسا کھلاڑی جس کی عمر 37سال ہواس کیلئے ایسے شیڈول کے تحت کھیلنا بہت مشکل ہے ۔ مچل جانسن پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کر رہے تھے ۔