12.17 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی دھونی کا فیلڈ سے باہر بھی ’’ریکارڈ‘‘
رانچی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ ریاست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص بن گئے۔دھونی نے 2017-18 کے مالی سال کے دوران12.17 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے، یہی نہیں بلکہ انھوں نے اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیے۔