کوئٹہ دھماکہ الیکشن کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے: ملک اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پولنگ کے روز کوئٹہ میں بم دھماکہ پاکستان میں پرامن الیکشن کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کیساتھ اور ملک میں سیاسی استحکام کرنے کی گھنائونی سازش ہے جس کو ناکام بنادیا جائیگا بم دھماکہ کے باوجود پورے ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال تسلی بخش رہی اور لوگوں نے کھل کر آزادانہ ماحول میں اپنا رائے حق دہی کا استعمال کیا ان خیالات کااظہارمرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک اسلم بلوچ، صدر امجد نذیر بٹ ،حاجی غلام نبی ورک ، محمد شفیق خان ،ماجد منظور کاہلوں ، محمد اسحق مٹھو نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ کوئٹہ بم دھماکہ میں بھارت کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ مسلسل بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں اپنی تخریبی کارروائیاں کررہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے پاکستان ایک آزاد ،خودمختار اور ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے جو کسی بھی صورت میں قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریگا ہماری فوج دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔