• news

پولنگ ڈے: سڑکیں سنسان ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کرکٹ کھیلتی رہی

سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا میں پولنگ والے دن سڑکیں اور گلیاں سنسان ہونے کی وجہ سے بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کرکٹ کھیلتی دکھائی دی جبکہ گرائونڈ میں بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد مختلف کھیلوں میں مصروف نظر آئیگزشتہ الیکشن کی نسبت اس سال ہونیوالے انتخابات میں گرمی کے باوجود شام کے اوقات میں ووٹرز کا جذبہ قابل دید تھا کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود جو ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ۔پولنگ اسٹیشنز کے گردونواح میں قانون حدود سے تجاوز کرنیوالے امیدواروں کے انتخابی کیمپ اکھاڑ کر انہیں مقررہ حدود سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن