• news

سیدوالا: فوج کے پہرے میں انتخابی عمل پر امن طور پر مکمل،کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر سائے اور پانی کا بندو بست نہیں تھا

سیدوالا (نامہ نگار ) تھانہ سیدوالا کے 53پولنگ سٹیشن پر فوج کے کڑے پہرے میں انتخابی عمل پر امن طور پر مکمل ہوگیا ۔ انتخابی عمل کے دوران ہر پولنگ سٹیشن پر انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہر پولنگ سٹیشن پر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس موبائل فون انتظامیہ نے اپنے قبضہ میں لے کر انہیں عملی طور پر غیر فعال کر کے ایک طرف بٹھا دیا گیا انہیں نا تو کسی ووٹر کی تصدیق کی اجازت دی گئی اور ناہی کسی ووٹر پر اعتراض کا حق حاصل تھا تمام پولنگ سٹیشن پر میڈیا کو بالخصوص ٹارگٹ کیا گیا ۔کسی پولنگ اسٹیشن پر بھی انتظامیہ کی طرف سے ووٹرز کیلئے سائے اور پانی کا بندو بست نہیں تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن