• news

ننکانہ: گیس کی بندش ،کم پریشر کا مسئلہ جاری، شہریوں کو مشکلات کا سا منا

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)شہر بھر میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا مسئلہ بدستور جاری، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے محکمہ سوئی گیس کے عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کو ہونیوالی سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم کردیا جاتا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جس کے باعث لوگوں کے گھروں میں سوئی گیس کی بجائے گٹروں کا گندہ پانی آتا ہے اس سلسلہ میں تعینات محمد سلیم سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں شہر بھر میں سوئی گیس کے مسئلہ کا بخوبی علم ہے محلہ بالیلا سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی لائنیں مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہیں بہت جلد مذکورہ علاقوں میں سوئی گیس کی لائنیں تبدیل کردی جائیں گی جس کے بعد شہر بھر میں سوئی گیس کی بندش کا مسئلہ ختم ہوجائے گا ۔شہریوں نے آر ایم شیخوپورہ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کے مسئلہ کے فوری حل کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن