• news

تحریک انصاف کی کامیابی پر دوسرے روز بھی جشن، کارکن دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

لاہور+ سوات+ پشاور+ مظفر آباد (لیڈی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں + اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کی ملک گیر کامیابی پر مختلف شہروں میں کارکنوں کا جشن، آتشبازی کا مظاہرہ، بھنگڑے، مٹھائی تقسیم، نعرے بازی، ریلیاں نکالیں، ایک دوسرے کو مبارکباد دیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں لالک جان چوک ڈیفنس میں پارٹی کی کامیابی پر جشن منایا پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد لالک چوک پہنچی اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا کارکنوں نے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ تحریک انصاف کی فتح پر پارٹی کی خواتین خوشی سے جھوم اٹھیں، سارا دن ایک دوسرے کے گھروںمیں پہنچ کر مٹھائیاںکھلاتی، مبارکباد دیتی اور پھول پیش کرتی رہیں۔ رات گئے وائے بلاک ڈیفنس سعدیہ سہیل، ڈاکٹر سیمی بخاری کی زیرقیادت ریلی نکال کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ نوائے وقت سے گفتگو میں ڈاکٹر سیمی بخاری، سمیرا عابد اور سعدیہ سہیل نے کہا عمران خان دلوںکا حکمران ہے، اسکی جیت ہم سب کی جیت ہے۔آن لائن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن جشن کے دوران آپس میںلڑ پڑے ،لڑائی کے دوران ایک کارکن دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن عزیزاللہ گران اور سلیم الرحمان کوایم پی اے اور ایم این اے منتخب ہونے کے بعدمبارکباد دینے آرہے تھے کہ آپس میں کسی بات پر لڑپڑے۔ پشاور شہر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے دن بھر جشن منایا سڑکوں پر ریلیاں، جگہ جگہ روایتی بنگڑے ڈالتے نوجوان نظر آئے۔ کارکنوں نے دن بھر سڑکوں پر جشن منایا گاڑیوں، موٹرسائیکل اور پیدل ریلی نکالی جس میں نوجوانوں سمیت خواتین نے بھی شرکت کی، خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ کامیاب امیدواروں کے دفتروں اور گھروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے امیدواروں کو مبارک باد ےتے رہے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ دریں اثنا تحرےک انصاف کی شاندار کامےابی پر دارالحکومت مظفرآباد میں تحرےک انصاف آزادکشمےر کے سےنئر نائب صدر خواجہ فاروق کی زےر قیادت رےلی کا انعقاد، سائےں سہےلی سرکارمزار پر تحرےک انصاف کے کارکنوں کے ہمراہ چادر چڑھائی دعا کی، کامےابی کا اعلان ہوتے ہی آزادکشمےر مےں کونے کونے مےں تحرےک انصاف کے کارکن فلک شگاف نعرے لگائے سٹرکوں پر نکل آئے۔ مرکزی سےنئر نائب صدر خواجہ فاروق کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی عظےم الشان رےلی، عمران خان اور بےرسٹر سلطان محمود کے حق مےں نعرے بازی کی، گاڑےوں کی لمبی قطارےں، پی ٹی آئی کے پرچموں کی رےلی نے پورے شہر کا چکر لگاےا۔کامےابی کے بعد بنی گالہ مےں چےئرمےن عمران خان کو مبارکباد دےنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ خےبرپی کے، پنجاب، سندھ، کراچی سے بھی مبارکباد دےنے کےلئے بڑی تعداد مےں نومنتخب نمائندے بھی بنی گالہ پہنچے۔
کارکن جشن

ای پیپر-دی نیشن