• news

حکومت سازی کیلئے کمیٹیاں بنانے‘ 5 جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ‘ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے رابطے

اسلام آباد (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ کمیٹیوں کیلئے نامزدگی چیئر مین پی ٹی آئی بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔ یہ کمیٹیاں منتخب ہونے والے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کی بھی مجاز ہوں گی۔ دذوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کرلی۔ تحریک انصاف نے 5 سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اے نے بی این پی‘ جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدیدکہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن نظام کو درست اور نتائج کو بہت امید افزا قراردے دیا۔ پنجاب میں بھی حکومت سازی کےلئے تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کر دئیے، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہناہے کہ عمران خان کی لیڈرشپ میں قوم پر دنیا فخر کرے گی، نتائج سے متعلق اعتراضات پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ چار ڈبے کھلوانا چاہتی ہے یا آٹھ الیکشن کمیشن کو شکایات کا جواب دینا چاہئے۔
پی ٹی آئی/ مشاورت

ای پیپر-دی نیشن