• news

الیکشن چوری کر لئے گئے : نوازشریف‘ مرکز میں اپوزیشن کرینگے‘ دھاندلی پر قومی اسمبلی میں احتجاج ہو گا : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) گزشتہ روز ماڈل ٹا¶ن میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہباز شریف جیتنے اور ہارنے والوں کو مبارکباد کے خط لکھیں گے۔ مسلم لیگ ن نے مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، الیکشن میں دھاندلی کی گئی، قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ کئی جگہوں سے دھاندلی کے جو ثبوت ملے الیکشن کمشن کو مہیا کریں گے۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت قوم اور اداروں کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے الیکشن نتائج تبدیل کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے لاہور والوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ثابت کیا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں شہباز شریف نے بتایا کہ وہ مسلم لیگ ن کے جیتنے والے امدواروں کو مبارکباد کے خط سمیت اپنے ہارنے والے امیدواروں کو بھی خط لکھیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جو کوششیں شروع کر رکھی ہیں اس کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی عدالتی راستہ بھی اختیار کیا جائے گا الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمشن کو فراہم کر دیں گے۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن میں دھاندلی اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ فارم 45 کی بجائے کچی پرچیوں پر نتائج دئیے جانے کو لاڈلے کو جتوانے کے لئے بنائے گئے منصوبہ کا حصہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائیگا۔ فارم 45 پر تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں اس کیلئے اسلام آباد میں جمعہ کو اے پی سی بلائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں الیکشن کا مینڈیٹ کس طرح چوری کیا گیا۔ اس بارے میں شکایات موصول ہوئیں اور ان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس 4 سے 5 گھنٹے جاری رہا۔ الیکشن کمشن نے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا تھا، ایسا کیوں ہوا؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 کی بجائے کچی پرچیوں پر نتیجہ دینا کوڈ آف کنڈکٹ کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد ڈویژن کو ٹارگٹ کیا گیا۔ لاہور کی سیٹوں کے نتائج پولنگ کے دوسرے دن شام چار بجے آنا شروع ہوئے جو معنی خیز ہے۔ پولنگ سٹیشنوں میں کمروں کو کنڈیاں کیوں لگائیں گئیں اور بند کمروں میں کیا ہوتا رہا؟ یہ الیکشن کمشن سے ہمارا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں دھادلی کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

لاہور+ راولپنڈی (خصوصی رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن چوری کر لئے گئے ہیں۔ عمران خان تو 2013ءکی پوزیشن پر بھی نہیں تھے جبکہ خیبر پی کے میں بدترین کارکردگی کے باوجود عمران کو جتا دیا گیا۔ وہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کے نتائج کی بنیاد پر ملک بھر کے نتائج پر اثر ڈالا گیا۔ وہ ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے پر قائم ہیں جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سول بالادستی کیلئے کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مختلف حلقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کی انتہا یہ ہے کہ عابد شیر علی اور شاہد خاقان عباسی جیسے امیدوار ہروا دیے گئے جو اپنے حلقوں میں ہار ہی نہیں سکتے تھے۔ دریں اثناءمعلوم ہوا ہے کہ جیل میں حنیف عباسی نے بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ دریں اثناءاڈےالہ مےں پاکستان مسلم کے صدر محمد شہباز شرےف نے سابق وزےر اعظم محمد نواز شرےف ، مرےم نوازاور کےپٹن (ر) محمد صفدر سے ملاقات کی اور عام انتخابات مےں سامنے آنے والے نتائج کے حوالے سے ان کے ساتھ تفصےلی تبادلہ خےال کےا آدھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات مےں مسلم لےگ ن کو پنجاب سمےت دےگر صوبوں مےں ملنے والے ووٹوں کے حوالے سے تبادلہ خےال کےا گےا انہوں نے مسلم لےگ ن کے قائد سے انتخابی نتائج ، مرکز اور صوبوں مےںحکومت سازی کے مراحل سمےت کئی امور پربات چےت کی قبل ازےں ملاقات سے پہلے جےل حکام نے مےاں نواز شرےف ، مرےم نواز اور کےپٹن صفدر کو ان کے سےل سے کانفرنس ہال مےں منتقل کےاجہاں مےاں شیبباز شرےف نے ان سے ملاقات کی درےں اثناءمسلم لےگ ن کی ترجمان مرےم اورنگزےب نے بھی اڈےالہ جےل مےں سابق وزےر اعظم محمد نواز شرےف ، مرےم نوازاور کےپٹن (ر) محمد صفدر سے ملاقات کی اور انہےں الےکشن2018 ءکے نتائج سے آگاہ کےا ۔

نواز

ای پیپر-دی نیشن