فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ چھوڑنے کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے آئندہ سال ورؒلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ وہ کیر یئر میں مختلف اوقات کے دوران انجری کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کئی قومی ٹیم سے باہر ہونا پڑ اہے ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد صرف محدود اوورز کی کرکٹ جاری رکھوں گا۔ میری خواہش ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ کھیلوں ‘ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ طول نہیں دے سکتا ۔ میگا ایونٹ کے بعد میر ی عمر چالیس برس ہوجائے گی اور ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنا بہت مشکل ہو گا۔ امید ہے کہ تجربہ کی بنیاد پر ورلڈ کپ سکواڈ میں ضرور شامل کیا جائے گا۔ ہمارے ٹاپ آرڈر کے چھ کھلاڑیوں نے ایک ہزار سے زائد میچ کھیلے ہیں جبکہ آٹھ سے گیارہ نمبر کے کھلاڑیوں نے ڈیڈ ھ سے میچ کھیلے ہیں ۔ ٹیم میں تجربہ کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ ٹیم سلیکشن کے وقت مجھے ٹرمپ کارڈ کی حیثیت حاصل ہوگی ۔اس عرصہ میں ٹیسٹ کرکٹ جتنی کھیل سکتا ہوں کھیلوں گا۔ زخمی کندھے کے ساتھ کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ خوشی ہے کہ سو فیصد فٹ ہوکر واپسی ہو ئی ہے ۔ سری لنکا میں کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے ‘انہوں نے درست وقت پر اپنے کارڈ بالکل ٹھیک کھیلے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کی تیاری میں مشکلات ہوئی ہیںمگر پھر بھی بہتر کرکٹ کھیلی ہے ۔