• news

ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر جوزف کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جمع

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلر جوزف الزاری کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان بلے باز انعام الحق کو آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا ‘آئی سی سی ریفری نے ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کردیا ۔ آئی سی سی کے مطابق فاسٹ باﺅلر نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ‘جس میں زبان کا استعمال اور اشارہ کرنا شامل ہے جو غلط رویہ ہے ۔ میچ کے بعد جوزف نے غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفری کرس براڈ کی طرف سے دی گئی سزا بھی قبول کرلی جس کے بعد مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن