• news

دستاویزی فلم میں چیئرمین پی ٹی آئی وسیم اکرم کو دکھانے پر بی بی سی نے عمران خان سے معافی مانگ لی

لندن (آئی این پی)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی مختصر دستاویزی فلم میں غلطی پر عمران خان سے معافی مانگ لی۔ 25جولائی کی شب چینل بی بی سی 2 نے عمران خان کی کامیابیوں اور زندگی پر ایک مختصر ڈاکیومنٹری میں عمران خان کی جگہ وسیم اکرم کو دکھایا گیا۔معذرت نامے میں کہا گیا کہ یہ ایک معمولی غلطی تھی جس پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن