• news

جنگجوئوںکو نہ روکا تو عراق میں داخل ہوکر کارروائی کریں گے: ایران کی د ھمکی

بغداد(این این آئی)ایران نے عراقی حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس نے سرحد پار سے کرد عسکریت پسندوں کے حملے نہ روکے تو ایرانی فوج عراق کے اندر داخل ہو کر کردوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کی طرف سے یہ دھمکی عراق کی سرحد پرباسیج ملیشیا کے اہلکاروں کی کرد جنگجوؤں کے حملے میں ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آئی ہے،ایران کے ایک سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ اگر عراق نے سرحد پار سے حملے بند نہ کرائے تو ہمیں مجبور اپنی فوج عراق کے اندر داخل کرنا پڑے گی۔

ای پیپر-دی نیشن