• news

کابل : خفیہ ادارے کے قافلے پر خود کش حملہ، 5اہلکاروں سمیت 6ہلاک

کابل(آن لائن+سنہوا)افغانستان میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں افغان فورسز کے پانچ انٹیلی جنس افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ افغان حکام نے بتایا کہ خودکش دھماکہ کابل کے علاقے باغ داؤد میں کیا گیا جس میں خود کش بمبار نے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور قریبی عمارتیں اور دکانیں بھی تباہ ہوگئیں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔ضلع سپیرا میں شدید بمباری سے متعدد زخمی ہو گئے۔ ترجمان وزارت دفاع نے میڈیا کو بتایا خوست کے ضلع سپیرا میں افغان ائرفورس کے طیاروں نے حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا متعدد تباہ کرکے شدت پسندوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا یہ اور طالبان حالیہ بڑے حملوں میں ملوث ہیں حقانی نیٹ ورک کو 2012 میں امریکہ نے دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن