• news

عوام کا اعتماد سرمایہ حیات ہے، مایوس نہیں کرینگے: ریاض الحق، چوہدری منیب

اوکاڑہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور نو منتخب ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے بھاری اکثیرت سے کامیاب کروا کے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا حلقہ کے عوام کی خدمت پہلے سے بھی زیادہ کی جائے گی انتقامی سیاست کے ہرگز قائل نہیں جنہوں نے سپورٹ کیا انہیں بھی اور جنہوں نے مخلافت کی انہیں بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری وساری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آر او آفس سے رزلٹ لینے کے بعد بڑی ریلی کی شکل میں حلقہ کی عوام کا شکری ادا کرتے ہوئے کیا چوہدری ریاض الحق جج اور منیب چوہدری نے کہا کہ انشاللہ ضلع اوکاڑہ کو ماڈل ضلع بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔دن رات عوامی خدمت کر کے اپنے انتخاب کا فیصلہ درست ثابت کریں گے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی ،تعلیم اور ہیلتھ کے شعبہ میں بہتری لانے سمیت شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن