پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر مرضی کے نتائج حاصل کئے گئے: حنا پرویز بٹ
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن کرائی گئی، بند کمروں میں تیار نتائج نے کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر مرضی کے نتائج تیار کیے گئے ہیں ، الیکشن کی شفافیت کا واویلہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ن لیگ کے تمام جیتنے والے امیدواروں کے رزلٹ روک کر مرضی کے رزلٹ تیار کیے گئے ہیں۔ نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما نے کہا مسلم لیگ ن ایسے متنازعہ اور دھاندلی زدہ نتائج کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تح کرے گی ہم ایسے متنازعہ الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے۔