عالمی مبصرین نے الیکشن کو شفاف اور پرامن قرار دیدیا: تمکین آفتاب ملک
لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند عوام نے چوروں کو عبرت ناک شکست دی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسے شفاف انتخابات پہلی بار ہوئے ہیں، عالمی مبصریں نے الیکشن کو شفاف اور پر امن قرار دے دیا ہے اور آراوز کے سہارے الیکشن جیتنے والے دھندلی کا الزام لگا رہے ہیں، کیونکہ اب ان سے اپنی شکست تسلیم نہیں ہو رہی، اب پاکستان میں کرپشن زدہ اور کرپٹ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، عوام ایسے لوگوں کو منتخب کیا ہے جو ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں نے ثابت کردی اہے کہ پاکستان ایک پر امن اور جمہوریت پسند ملک ہے۔