• news

انتخابات میں قیام امن پر عوام سے اظہار تشکر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے پر امن الیکشن کے انعقاد پر عوام کا شکریہ کرتے انہوں نے غیر جانبدار رہتے ہوئے سیکیورٹی کے فرائض دینے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی ۔سی پی او نے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کی الیکشن میں ان کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی ۔سی پی اونے کہا کہ ضلعی پولیس نے آئین و قانو ن کی بالا دستی کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجاریہ ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھا۔ ایمانداری و جانفشانی سے دن رات ڈیوٹی سر انجام دی اور فرائض کی انجام دہی میں عوام دوستی اور خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔

ای پیپر-دی نیشن