• news

جوڑا خاندان کو 46 سال بعد ایم پی اے کی نشست ملی

گجرات(نامہ نگار) جوڑا خاندان کو 46 سال بعد گجرات شہر میں ایم پی اے کی سیٹ مل گئی۔ 1972 ء میں چوہدری سرور جوڑا مرحوم ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے تھے۔ اب 1998 ء میں ان کے صاحبزادے چوہدری سلیم سرور جوڑا ریکارڈ ووٹوں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ جوڑا خاندان کی گجرات میں مثالی خدمات ہیں۔ عبداللہ خان جوڑا بلدیہ گجرات کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن