رانا شمیم اور ارشدوڑائچ کی کامیابی نواز شریف کی جیت ہے: شمروز الٰہی گھمن
سیالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یورپ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین چوہدری شمروز الٰہی گھمن نے کہا ہے کہ رانا شمیم احمد خان اور ارشد جاوید وڑائچ کی جیت نواز شریف کی جیت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر بڑی بڑی آزمائشوں کے باوجود یہ سندیسئہ عام ہے کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں دکھ اور تکلیفوں اور مصیبتوں نے کبھی بھی حق اور سچ کا راستہ نہیں روکا۔ 25 جولائی کو رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے میاں محمد نوزشریف سے پیار کرنے والوں نے حق رائے دہی میں بھرپور حصہ لیا ۔ یہ آزمائشیں اور یہ اسیری صرف وقتی ہے۔ میاں محمد نواز شریف حقیقی معنوں میں محبت وطن ہیں جو خدمت کے سفر میں ہمیشہ دو قدم آگے ہی رہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے فتح مند اراکیں عوام کی خدمت میں آگے آگے ہوں گے۔