کامیابی کے بعد شریف برادران کے سپاہی پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرینگے: خوش اختر سبحانی، ارمغان سبحانی
سیالکوٹ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے چوہدری خوش اختر سبحانی اور نومنتخب ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی نے الیکشن میں کامیابی کے بعدوریو ہائوس کینٹ مین ورکرز کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر چوہدری خوش اختر سبحانی اور چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ آپ نے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرو ا کے میاں نواز شریف کے حوصلوں کو بلندی عطا ء کی ہے۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سپاہی پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے۔