انتخابات جیتنے والے خلوص سے ملک و قوم کی خدمت کریں: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ ووٹ کے ذریعے ہونے والا فیصلہ ملک و قوم کی بہتری کا سبب بننا چاہئے۔ کامیاب ہونے والے خلوص دل سے قوم کی خدمت کریں پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور بہت بڑی نعمت ہے قائد اعظم کے بعد قومی سطح پر اچھی قیادت کا فقدان رہا جس کی وجہ سے ملک وہ مقام حاصل نہ کر سکا جس کا یہ مستحق تھا اب اللہ تعالیٰ نے تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی خدمت کا موقع دیا۔ قومی مفاد کو سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ پاکستان ترقی کرے گا اسے استحکام ملے گا تو سیاست سودمند ہے انتخابات کے انعقاد میں عدلیہ اور پاک فوج کا کرا بہت مثبت رہا اسے سرا ہا جانا چاہئے۔