• news

پولیس نے مسلسل 48گھنٹے ڈیوٹی دیکر انتخابات کو پر امن بنادیا:ڈی پی او قصور

قصور (نامہ نگار)ڈی پی او قصور منتظر مہدی نے کہا کہ قصور پولیس کے افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی خطرات اور شدید گرمی و حبس کے باوجود مسلسل 48گھنٹے ڈیوٹی دیکر ضلع بھر میں عام انتخابات کو انتہائی پر امن بنادیا۔انہوں نے انتخابی ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران واہلکاروں کو شاباش دی، انہوں نے الیکشن کے دوران پرامن رہنے اور قانون کی پاسداری کرنے پرقصور کے عوام کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر کے سا بقہ روا یات کو برقرار رکھتے ہوئے امن ، شا نتی اور بھا ئی چا رہ کا ثبو ت دیا ہے۔ ایس پی انو یسٹی گیشن قصور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری ،ایڈیشنل ایس پی بلال قیوم، ڈی ایس پی سٹی محمد ارشد ،اے ایس پی صدر زبیر نذیر ،ڈی ایس پی چو نیا ںارشد حیات،ڈی ایس پی پتوکی محمد سلیم،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد،ڈی ایس پی ٹریفک محمد رئیس ،ایس ایچ اوز ،انچارج انویسٹی گیشن صاحبان اورمحکمہ پو لیس کے تما م جو انو ںکو مبا رکبا د دیتا ہو ں جنہو ں نے دن رات انتخابی ڈیوٹی کیلئے وقف کئے ہو ئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن