• news

کوٹ عبدالمالک میں جا بجا گندگی کے ڈھیر، شہریوں کا جینا محال

فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک اور ملحقہ ایریا میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا۔ میونسپل کمیٹی میں کام کرنے والا عملہ صفائی غائب، سیوریج سسٹم بھی بند ہونے سے مچھروں کی یلغار شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور غفلت کے مرتکب سی او کوٹ عبدالمالک کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ شہریوں کے مطابق گندگی کے ڈھیروں اور سیوریج سسٹم کی بندش کے بارے میں بلدیہ افسران کو آگاہ کیا گیا مگر کسی بھی آفیسر نے توجہ تک نہ دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن