• news

نارووال میں منظم طریقے سے تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی: ابرارالحق

نارووال (نامہ نگار) احسن اقبال کے مد مقابل امیدوار تحریک انصاف ابرار الحق نے عام انتخابات میں صرف نارووال کی حد تک بد ترین دھاندلی کا الزام لگا دیا۔اپنے ڈیرہ پر پریس کانفرنس اور ملک میں تحریک انصاف کی کامیابی کے جشن کے سلسلہ میں عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ابرار الحق نے کہا کہ انہوں نے7جولائی2018کوچیئرمین تحریک انصاف عمران خاں کو میسج کیا تھا کہ ان کے حلقہ میں پولیس،انتظامیہ،محکمہ تعلیم اور دیگر ادارے الیکشن میں دھاندلی کرنے کیلئے تیاری کر رہے ہیںاور وہی ہوا نارووال کی حد تک تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی اور عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی حلقہ میں امیدوار کو شک ہے تو بکس کھولا جاسکتا ہے اور وہ بھی حلقہ 78میں ہونے والی دھاندلی کو ضرور کھولیں گے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آگئی ہے اور پاکستان تبدیل ہوگاجسطرح کے پی کے کی پولیس تبدیل ہوئی ہے اسطرح نارووال کی پولیس کو بھی تبدیل کیا جائے گا ملک میں پینے کے صاف پانی،صحت اور دیگر سہولتوں پر اپنے منشور کے مطابق کام کرے گی جسطرح عوام نے پاکستان تحریک انصاف سے محبت کی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں ابرار الحق نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کی عوام کے شکر گذرا ہیں جنہوں نے ان کو ووٹ دیا اور وہ سجاد مہیس کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے کام کریں گے۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 48 کے امیدوار عارف خان اور حلقہ پی پی 50 سے امیدوار سجاد مہیس بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن