• news

انتخابی نتائج نامنظور‘ سیاسی جماعتیں پارلیمانی فورم نہ چھوڑیں : بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ جمہوری لوگ ہیں اس الیکشن کو تسلیم نہیں کر سکتے۔ ہم اپوزیشن کریں گے اور سخت اپوزیشن کریں گے۔ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کو مشکوک کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں کو تجویز دی کہ اس وقت پارلیمانی فورم کو نہ چھوڑیں۔ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابی نتائج پر سنجیدہ تحفظات ہیں ان سے بات کریں گے۔ میں پارلیمان میں جاکر اس معاملے کو آگے لے جاﺅں گا۔ یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں تھے۔ الیکشن کمشن ناکام ہو گیا، چیف الکیشن کمشنر فوری مستعفی ہو جائیں۔ صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوئے، ہمارے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہوں گے۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن