• news

عمران، شہباز شریف، عابد شیرعلی، خواجہ آصف سائرہ افضل تارڑ سمیت 35 حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسترد شدہ ووٹ کسی بھی حلقے کے انتخابی نتائج بدل سکتے ہیں، قومی اسمبلی کے 35 حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے۔ عمران خان، شہباز شریف، عابد شیر علی، خواجہ آصف کے حلقوں میں مسترد ووٹ نتائج پر اثرانداز ہوئے۔ این اے 131 میں عمران خان، خواجہ سعد رفیق سے 680 ووٹوں سے جیتے، 3835 ووٹ مسترد ہوئے۔ اکرم خان درانی، عمران خان سے 7002 ووٹوں سے ہارے، 7356 ووٹ مسترد ہوئے۔ شہباز شریف تحریک انصاف کے فیصل واﺅڈا سے 700 ووٹ سے ہارے، اڑھائی ہزار ووٹ مسترد ہوئے۔ خواجہ آصف 1493 ووٹوں سے جیتے جبکہ 7386 ووٹ مسترد ہوئے۔ عابد شیر علی، فرخ حبیب سے 12 سو ووٹوں سے ہارے، 5177 ووٹ مسترد ہوئے۔ سائرہ افضل تارڑ آٹھ ہزار کے مارجن سے ہاریں 9665 ووٹ مسترد ہوئے۔ طالب نکئی، رانا قاسم نون، طارق بشیر چیمہ، اسلم بھوتانی، محمود شاہ کامیاب ہوئے۔ این اے 114 جھنگ سے محبوب سلطان نے پی پی کے فیصل صالح حیات کو شکست دی۔ بدین سے فہمیدہ مرزا اور مردان سے امیرحیدر ہوتی کامیاب ہوئے۔ ہزاروں کی تعداد میں مسترد ہونے والے ووٹ فتح اور شکست کا سبب بن گئے۔
مارجن

ای پیپر-دی نیشن