• news

قومی اسمبلی: تحریک انصاف 115، مسلم لیگ ن 63 نشستیں‘ پنجاب میں سابق حکمران جماعت 127 پی ٹی آئی 123 سیٹوں پر کامیاب‘ الیکشن کمشن

اسلام آباد(نا مہ نگار)الیکشن کمشن کو بلوچستان کی چار صوبائی اور چار قومی اسمبلی کی نشستوں کے علاوہ ملک بھر کے انتخابی نتائج موصول ہو گئے ،نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 115،مسلم لیگ (ن) کو 63پیپلز پارٹی کو 43متحدہ مجلس عمل کو 11،ایم کیو ایم پاکستان کو 6،مسلم لیگ (ق) کو 5نشستیں حاصل ہو گئیں جبکہ 14نشستوں ہر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ 832نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ،بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی چار چار نشستوں کے نتائج کا ابھی انتظار ہے،الیکشن کمیشن کو اب تک کسی بھی حلقے سے تحریری طور پر کسی بھی امیدوار کی جانب سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملی ۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی چار چار نشستوں کے نتائج کا ابھی انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 127،پاکستان تحریک انصاف کو 123اور آزاد امیدواروں کو 29نشستیں ملی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ کو 7پاکستان پیپلز پارٹی کو 6نشستیں ملی ہیں ،بلوچستان عوامی پارٹی،مسلم لیگ فنکشنل،اور عوامی راج پارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو 74،پاکستان تحریک انصاف کو 22،ایم کیو ایم پاکستان کو 16،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 11نشستیں ملی ہیں تحریک لبیک اور آزاد امیدواروں کو دو دو نشستیں ملی ہیں،جبکہ متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست ملی یے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو 67،متحدہ مجلس عمل کو 10،عوامی نیشنل پارٹی کو 6،مسلم لیگ ن کو 5،پاکستان پیپلز پارٹی کو 5جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی 5نشستیں ملی ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو14،متحدہ مجلس عمل کو 9،بلوچستان نیشنل پارٹی کو 5پاکستان تحریک انصاف کو 4،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کو 3،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کو دو دو جبکہ مسلم لیگ ن اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو ایک ایک نشست ملی جبکہ آزاد امیدواروں کو 5نشستیں ملیں۔
قومی اسمبلی

ای پیپر-دی نیشن