• news

کراچی سمیت کئی ممالک میں صدی کا طویل چاند گرہن، کراچی میں سمندر کا جائزہ، نئی تاریخ رقم

کراچی (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) 21ویں صدی کا طویل ترین اور مکمل چاند گرہن پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا جو سوا چھ گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستان میں بلڈ مون گزشتہ رات 10 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوا اور صبح 4 بج کر 29 منٹ تک جاری رہا۔ مریخ بھی زمین سے قریب تر فاصلے پر تھا۔ دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بلڈمون کا نظارہ کیا۔ پاکستان میں چاند گرہن ”بلڈ مون“ کے موقع پر تاریخ رقم ہوئی۔ پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم نے سمندر کے مد و جزر کا مشاہدہ کیا اور چاند گرہن پر سمندر میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی سائنسدانوں کی رپورٹ ناسا کو بھیجی جائے گی۔ ممبر ٹیم ڈاکٹر باقی کے مطابق ناسا نے بھی آج تک ہائیڈرو سائیکلو ٹرون ریڈیئس کی پیمائش نہیں کی۔ پیمائش سائنسی شعبوں میں طویل عرصے تک مددگار ثابت ہوگی۔ خلائی سائنس میں پاکستانی سائنسدانوں کا کام عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرے گا۔ چاند گرہن پاکستان میں بھارت سے پہلے ہوا، 29 منٹ کے فرق سے ہم اپنی رپورٹ ناسا کو دیں گے، ساحلی پٹی پر لہروں کا مشاہدہ کیا۔
چاند گرہن

ای پیپر-دی نیشن