شہباز شریف 20 چودھری برادران 10 اگست کو نیب پیش ہونگے : زرداری فریال آج ایف آئی اے طلب
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) استثنیٰ کی مدت ختم ہونے پر نیب ایک بار پھر متحرک ہوگیا۔ علیم خان کو اسی ماہ غیر ملکی کمپنیوں کی تفصیلات دینی ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور نے اہم کیسز پر کارروائی پھر شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ علیم خان نے غیر ملکی کمپنیوں کی تفصیلات نہ دیں تو کارروائی ہوگی۔ علیم خان سے 30 جولائی تک غیر ملکی کمپنیوں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔ شہباز شریف کو بھی 8 اگست کو طلب کرلیا۔ چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی 10 اگست کو نیب لاہور طلب کرلیا۔ مونس الٰہی کو 30 جولائی تک اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر ایچ آر نیب احمد جان کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔ احمد جان ملک ملتان فروٹ منڈی میں فوڈ سیکرٹری تعینات رہے۔ احمد جان ملک پر قیمتیں بڑھانے اور آڑھتیوں سے رشوت لینے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو آج طلب کر لیا۔ حکام کے مطابق دونوں کو کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
نیب متحرک