سپریم کورٹ نے سیمل کامران کی درخواست پر انکے سابق مبینہ شوہر بشارت راجہ کو طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران کی درخواست پر ان کے مبینہ شوہر سابق وزیر قانون بشارت راجہ کو طلب کر لیا۔ سیمل کامران گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئیں اور چیف جسٹس کو بتایا کہ بشارت راجہ سے 4سال پہلے دونوں خاندانوں کی رضامندی سے شادی ہوئی لیکن اب بشارت راجہ نے انہیں گھر سے نکال دیا اور طلائی زیورات چھین لئے۔ سمیل کامران نے الزام لگایا کہ بشارت راجہ اور ان کے خاندان کے ارکان ان کی اور ان کے بچوں کی جان کے درپے ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر فاضل عدالت نے آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا۔