• news

اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ‘ نیب نے سابق ڈی سی او لیہ کو گرفتار کرلیا

ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب ملتان کی میلسی میں کارروائی۔ کروڑوں مالیت کی 3000 کنال زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے پر سابق ڈی سی او لیہ کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ڈسڑکٹ کلکٹر اور ای ڈی او ار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈی سی او لیہ اکبر خان کھچی کو گزشتہ روز دوپہر 3-30 بجے ان کے گھر موضع دھلو سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لیہ 2008ء میں 3000 کنال سرکاری اراضی جو کہ 375 ایکڑ اور 15 مربع بنتی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے،اس کی الاٹمنٹ کی جو کہ خلاف قانون تھی۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لاٹمنٹ کی اجازت اس وقت کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے نہیں دی تھی۔ قانون میں ڈی سی او کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کرنے کا اختیار ہے لیکن یہ اختیار سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی اجازت سے مشروط ہے۔ سردار خان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ای ڈی او آر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی گرفتاری کے لیے نیب کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی ہے،موجود ہ سکینڈل میں تحصیلدار ،قانون گوہ،اور پٹواری کو حراست میں نہیں لیا جائے گا کیونکہ انہوں نے ماتحت ہونے کی وجہ سے ڈی سی او کے احکامات مانے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن