• news

بنگلور: ٹیپو سلطانؒ کے ایک ہزار سے زائد جنگی راکٹ برآمد

بنگلور (اے ایف پی) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک اندھے کنویں سے کھدائی کے دوران ٹیپو سلطانؒ کے ایک ہزار سے زائد جنگی راکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ماہر آثار قدیمہ نے بتایا 18ویں صدی میں ضلع شموگا میں ٹیپو سلطانؒ نے کنویں میں مذکورہ راکٹ سٹور کیے تھے۔ ٹیپو سلطانؒ نے برطانیہ کے مقابلے کیلئے ’’میسورین راکٹ‘‘ بنائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کھدائی کے دوران گن پائوڈر کی بو بھی آرہی تھی۔ کھدائی میں ٹیم کے 15ارکان میں حصہ لیا جو 3روز تک جاری رہی۔

ای پیپر-دی نیشن