بھارت میں مون سون بارشوں سے تباہی جاری ، مزید20 افرادہلاک
اڑیسہ(آئی این پی)بھارتی ریاست اڑیسہ میںمون سون بارشوں نے تباہی پھیلاتے ہوئے 20افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، 8286مکانات کو نقصان پہنچایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں مون سون بارشوں کے باعث 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان بارشوں کی وجہ سے ریاست کے 20 علاقے زیر آب آچکے ہیں جہاں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 8286 مکانات خراب ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں جون سے جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔