مسئلہ کشمیر کا حل عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہو گا:بیرسٹر سلطا ن
اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جیت ہوئی ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس سے بڑھ کر یہ کشمیریوں کی جیت ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا واضح ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے ہمارا مسئلہ کشمیر پر اختلاف ہے اگر بھارت سنجیدہ ہے تو مذاکرات کرے۔ تاکہ ہم اپنے اپنے ممالک کے عوام کیلئے کام کر سکیں۔ اسی طرح عمران خان نے مجھ سے دور روز قبل لاہور میں ہونے والی ملاقات اور لاہور میں اپنے آخری انتخابی جلسے میں بھی مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا۔ اس سے نہ صرف ا ٓزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے بھی اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔