• news

یمن: سرکاری فوج کا آپریشن‘ 25 حوثی ہلاک

تل ابیب/رملہ(آئی ایف پی)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کی طرف سے داغے گئے دو گولے اسرائیل کے اندر گر کر پھٹے جس کے جس کے بعد فوج نے شام میں داعش اور اسدی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر گولہ باری کے بعد جوابی کارروائی میں شام کے اندر بمباری کی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شام کے اندر توپ خانے سے بھی گولہ باری کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔ادھر ایک مقامی ٹی وی کے مطابق شام میںداعش کے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اسد رجیم کے ایک کمپاؤنڈ پر بھی بمباری کی گئی ہے۔فلسطینی شہر رملہ میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا گیا، بہادر فلسطینی پر چاقو سے 3یہودیوں کو زخمی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے نزدیک ایک یہودی بستی میں جمعرات کے روز چھرے سے حملہ کر ایک یہودی آباد کار کو ہلاک اور دو کو شدید زخمی کر دیا گیا۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ واقعہ آدم نامی بستی کے ایک گھر میں پیش آیا اور حملہ آور فلسطینی کو شہید کر دیا گیا۔اسرائیلی میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ دونوں اسرائیلی زخمیوں کو بیت المقدس میں ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے جنوب میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن