• news

فیروز والا: ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

فیروز والہ (نامہ نگار) شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرنے کار روڈ سے لوٹ لی کار سوار فیملی سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی چھین کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ ملک علی مرتضیٰ اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر شرقپور جا رہے تھے جب ان کی گاڑی تریڈے والی کے قریب پہنچی تو ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ کرکے کار روک کر لوٹ لی لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے کوٹ عبدالمالک میں گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے فیروز والہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا فرار ہو گئے مختلف علاقوں میں وہ موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن