• news

عمران خان خوشحال پاکستان کا خواب پورا کریں گے: ڈاکٹر مراد راس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور حلقہ پی پی 159 سے کامیاب امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے تحریک انصاف کی ملک گیر کا میابی شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنا پر ہے ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوا م ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے، انہوں نے تاریخ سازکامیابی پر پی ٹی آئی کے عہدیدارا ن اور کارکنا ن مبارکبا د پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت میں حسب سابقہ کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن