منفی حربوں کے باوجود لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہوا: اکرام اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر اور سابق جنرل کونسلر اکرام اللہ خان کاکڑ، پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، شیخ محمد عمران، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید خاں کاکڑ، تابندہ کاکڑ، شیخ مانی، قاضی ساجد محمود نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تمام منفی حربوں کے باوجود پنجاب بالخصوص لاہور نے ثابت کیا ہے کہ وہ ن لیگ کا قلعہ ہے اور یہ بھی مسلم لیگ ن کی مقبولیت کی غمازی ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ کون سے لوگ مخص عوامی فلاحی کاموں کے دعوے کرتے ہیں اور کون اپنے کاموں اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ محض وعدے کرنے والے بہت جلد سامنے آنے والے ہیں اور لوگ ان کے کاموں کو دیکھ لیں گے عوام یقیناً بہتر فیصلے کرنے والے ہیں۔