• news

تحریک انصاف پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کا احترام کرے: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی عوام نے جس طرح نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے جس طرح ووٹ دئیے اس پر ہم لاہور شہر کی غیور اور بہادر عوام کے شکر گزار ہیں اور یہ لوگ قابل تعریف ہیں۔ 2013ء کے الیکشن میں جس طرح نوازشریف تمام جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا اس کی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی۔ آج تحریک انصاف کو بھی چاہئے کہ وہ مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے پنجاب میں مسلم لیگ ن کو حکومت سازی کا مکمل موقعہ فراہم کرے۔ ہم مسلم لیگ ن کے کارکنان کی طرف سے وحید عالم خان کو مرغوب احمد، بلال یاسین اور خواجہ عمران نذیر جنرل سیکرٹری مسل لیگ ن لاہور کو بھاری اکثریت سے ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ یہ عوامی نمائندے کارکنوں اور اپنے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن