نومنتخب نمائندے ووٹ کے تقدس کا خیال رکھیں: میاں جمیل
لاہور (خبرنگار) نومنتخب عوامی نمائندے ووٹ کے تقدس کا خیال رکھیں، رواداری، تحمل، برداشت اور بلاامتیاز عوامی خدمت کی نئی روایت قائم کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے خلافت راشدہ جیسا نظام لانے کے صرف دعوے ہی نہیں، عملی اقدامات کئے جائیں۔ پورے ملک میں امیر، غریب کیلئے ایک جیسا نظام نافذ کردیا جائے۔ تعلیم، صحت، روزگار سمیت تمام بنیادی سہولتیں ہر شہری کو مہیا کی جائیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ منتخب نمائندے عقیدہ توحید و ختم نبوت اور نظریہ پاکستان کا تحفظ یقینی بنائیں اور قرارداد مقاصد کی روشنی میں اس بات کا خاص دھیان رکھا جائے قانون سازی کرتے وقت اسلام، پاکستان، بنیادی انسانی حقوق کیخلاف کوئی شق یا کسی ترمیم کو قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے بلکہ قانون ساز ایسی ترمیم کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راستہ بند کردیں۔