قوم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پرعزم اور مستعد ہے:عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا خونریزی، انسانیت دشمنی، بدامنی اور تخریب کاری ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ ریاستی اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ اور ان کی بہتر کارکردگی سے ملک دشمن عناصر کو تباہ و برباد کیا جاسکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے انتخابات کو خونی بنادیا تھا جس پر پوری قوم سوگوار ہی نہیں، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم اور مستعد بھی ہے۔